21 ستمبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمدعلی جعفری نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ہمارے خلاف جنگ کرنا چاہتا ہے لیکن اسے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ یہ جنگ اسکی نابودی کا باعث ہوگی۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمدعلی جعفری نے کہا کہ  آئندہ جنگ آٹھ سالہ دفاع کی طرح نہیں ہوگی اور حالات اور شرائط میں واضح تبدیلی رونما ہوچکی ہے انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج آج دنیا کےجدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں اور اس کے علاوہ وہ ایمانی اور اسلامی جذبے سے بھی سرشار ہیں جو ایران کی مسلح افواج کا سب سے بڑا امتیاز ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ کا آغاز کرسکتا ہے لیکن جنگ کو ختم نہیں کرسکتا ۔

.....

/169