20 ستمبر 2012 - 20:30

پاکستان نے گستاخانہ امریکی فلم پر حکومت امریکا کو اپنا باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرادیا ہے ۔

ابنا: اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ (Richard Hoagland) کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ، وہاں انہیں گستاخانہ فلم پر حکومت پاکستان کے احتجاجی جذبات سے آگاہ کیا گیا ، امریکی ناظم الامور کو اس حوالے سے احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ، حکومت نے اس گستاخانہ فلم کو مسلم امہ کی توہین اور عالمی امن کے خلاف سازش قرار دے رکھا ہے۔