19 ستمبر 2012 - 19:30

آزادی بیان کے دعویدار ملک فرانس نے توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کردی –

ابنا: فرانس کی حکومت نے مسلم کونسل کی جانب سے توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے فرانس کا کوئی تعلق نہیں ہے لہذا احتجاجی مظاہرے کی اجازت نہیں دی جا سکتی –فرانس کی مسلم کونسل نے حکومت کی طرف سے احتجاج کی اجازت  نہ دینے پرعالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور وہاں مقیم مسلمانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب فرانس کی وزارت خارجہ نے اس ملک میں ایک گستاخ جریدے کی جانب سے توہین آمیز کارٹون شائع کئے جانے کے خلاف احتجاج کے پیش نظر 20 ممالک ميں  جمعہ کو اپنے سفارت خانے اور تعلیمی ادارے بند ركھنے كا اعلان كیا ہے۔واضح رہے کہ آزادی بیان کے دعویدار ملک فرانس میں ہولوکاسٹ جیسے مشکوک تاریخی واقعے پر اظہار رائے بڑا جرم ہے -

.....

/169