19 ستمبر 2012 - 19:30

کراچی… گستاخانہ فلم کے خلاف کراچی میں داوٴد انجینئرنگ کالج کے طلبہ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کے سبب ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

ابنا: ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے مقام پر داوٴد انجینئرنگ کالج کے طالبعلموں کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں شریک طلبہ وطالبات نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے قانون کو سخت کیا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔  مظاہرین کاکہنا تھا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کھلی دہشت گردی ہے ،مظاہرین کی جانب سے احتجاج مظاہرے کے باعث ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی،اور اطراف کی سٹرکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ،احتجاجی مظاہرہ ختم ہونے کے بعد سٹرک کو دوبارہ سے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

.....

/169