18 ستمبر 2012 - 19:30

1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقہ کی اسلامی تحریک کے سربراہ رائد صلاح نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست، فلسطین کے تاریخی اور دینی ورثے کی نابودی میں کوشاں ہے۔

ابنا: فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کے مطابق شیخ رائد صلاح نے، جو قدس کی آثار قد یمہ کی حمایت کی انجمن کی دعوت پر ترکی گۓ ہیں آج اپنے بیان میں کہا کہ قدس اور اسکے اطراف میں موجود 200 مساجد – یونیورسٹیوں -  دینی مدارس- اور اسلامی تاریخی آثار صہیونی ریاست کی جارحیّت کی بھنیٹ چڑھ چکے ہیں ۔ فلسطینی تحریک کے رہنما رائد صلاح نے تاکید کے ساتھہ کہا کہ مسجد الاقصی کے نیچے صہیونی ریاست کھدائی کا  کام جاری رکھّے ہوۓ ہے اور مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان مسجد الاقصی کو تقسیم کر کے الخلیل میں حرم حضرت ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ دہرانا چاہتی ہے....../169