18 ستمبر 2012 - 19:30

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباّس نے غاصب صہیونی ریاست کی جیلوں سے فلسطینی قید یوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق محمود عباّس نے آج کہا کہ صہیونی حکاّم کو چاہیۓ کہ فلسطینی قیدیوں سے متعلّق طے پانے والے سمجھوتہ پر عملدرآمد اور تمام فلسطینی اسراء اور خاصطور سے 1993 میں ہو نے والے اسلو معاھدے سے قبل کے فلسطینی قید یوں کو بھی اپنی جیلوں سے رہا کردیں۔ محمود عباّس نے کہا کہ فلسطینی قید یوں کا مسئلہ قومی۔ انسانی اور اخلاقی ہے اور ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ آج غرب اردن کے شہروں رام اللہ اور نابلس میں فلسطینی قید یوں کی حمایت میں فلسطینی عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے- واضح رہے کہ بعض فلسطینی قید یوں نے صہیونی جیلوں میں تین مہینوں سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑ تال کر رکھیّ ہے –...../169