ابنا: وزیرداخلہ کا یہ بھی کہناتھاکہ انکا انتظامی کردار محدود ہوچکا ہے، وہ اب ریمبو کی طرف بندوق لیکر ہر جگہ جانہیں سکتے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر داخلہ نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھی ہے،کراچی میں دہشت گرد، بازار میں دھماکے کرنا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ کے حفاظتی انتظامات کے باعث ایسا نہ کرسکے، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی میں موبائل فون کے استعمال کیخلاف تمام متعلقہ فریقین سے رائے لے لی ہے، رحمان ملک نے کہاکہ وہ جب بھی کہیں دھماکا ہونے کی سازش کی اطلاع بتاتے ہیں تو میڈیا انکا مذاق اڑاتا ہے، آئینی ترمیم کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کا کردار محدود ہوگیا ہے، وہ اب ریمبو کی طرح گن تو لیکر تو ہر جگہ خود نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ گستاخانہ فلم کیخلاف حکومت اور پیپلز پارٹی جمعہ کو احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوگی۔
.....
/169