14 ستمبر 2012 - 19:30

امریکہ اور پاکستان کے اسٹراٹیجیک مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

ابنا: پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وہ سترہ ستمبر کو واشنگٹن جائيں گی اور اپنی امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن اور دیگر امریکی حکام سے مذاکرات کریں گي۔ ادھر پاکستان اور افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین نے جمعے کے دن پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔ انہوں نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے بھی ملاقات کی۔ یاد رہے سلالہ سرحدی چوکی پر نیٹو کی بمباری میں پاک فوج  کے چوبیس جوانوں کے جاں بحق ہونے نیز ایبٹ آباد میں دہشتگرد گروہ القاعدہ کے سرغنے  اسامہ بن لادن پر امریکی فوج کے حملے کے بعد سے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نہایت کشیدہ ہوچکے ہیں۔...../169