ابنا: کوئٹہ میں ہڑتال کے دوران لیاقت بازار،عبدالستارروڈ،میزان چوک،قندہاری بازار،جناح روڈ،مسجد روڈ،طوغی روڈ، اور اس سے ملحقہ اور نواحی علاقوں میں مکمل طور پر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے تاہم اس دوران حساس مقامات پر پولیس کی بھار ی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ مستو نگ میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دس مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے۔...../169
13 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347557
کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد علاقوں میں شٹرداون ہڑتال کی جارہی ہے ۔