ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مصر کے اخبار الاھرام سے گفتگو میں کہا کہ عالم عرب اور اسلامی ملکوں کو بدستور تقسیم کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں اور اسلامی اور عرب حکومتوں کا اتحاد ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے تقسیم کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عرب ملکوں میں انقلابوں کے بعد عالم عرب کی تقسیم کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ملکوں کو واضح طریقے سے تقسیم کا خطرہ لاحق ہے اور لیبیا سمیت بہت سے ملکوں کو چھوٹی چھوٹی حکومتوں میں تقسیم کرنے کی سازشیں تیار کی جارہی ہیں۔ انہوں نے سوڈان کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی سوڈان کی علیحدگي کے بعد سامراج اور صہیونیت اس پر اکتفا نہیں کرے گي بلکہ سوڈان کے شمال اور مشرق میں بھی علیحدگي پسند تحریکوں کو ہوا دیتی رہے گي۔ ...../169
12 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 347381
عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ عراق و افغانستان میں امریکہ کی شکست خوردہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ ایران پر حملے کے خطرناک نتائج کے بارے میں سوچنے پرمجبور ہے۔