9 ستمبر 2012 - 19:30

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی نئی قرارداد میں اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام کی تجویز موجود نہ ہو تو امریکہ یکطرفہ طور پر شام میں حکومت کی تبدیلی کےلئے اقدام کرے گا –

ابنا: ہیلری کلنٹن نے روس کے صدر اور وزیر خارجہ سے مذاکرات کے بعد دھمکی دی کہ اگر شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی نئی قرارداد میں اس ملک میں اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام کی تجویز موجود نہ ہو تو امریکہ اور اسکے ہم خیال ممالک شام میں حکومت کی تبدیلی کےلئے میدان میں آئیں گے اور "بشار اسد" کو اقتدار سے ہٹانے کےلئے اقوام متحدہ کی  کوئی ضرورت نہیں ہوگی –کلنٹن نے شام کے موضوع پر امریکہ اور روس کے مواقف میں شدید اختلاف کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہم خیال ممالک کی مدد سے اور حکومت مخالف گروہوں کی حمایت کے ذریعہ بشار اسد کی فوری برطرفی کی کوشش کریں گے –ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے گفتگو کے بعد توقع ظاہر کی کہ شام کے بحران کے حوالے سے جون میں طے پانیوالے امن معاہدے کی منظوری کےلئے سلامتی کونسل کو راضی کرسکیں گے -...../169