9 ستمبر 2012 - 19:30

افغان ذرائع نے افغانستان میں صہیونی جاسوسوں کی سرگرمیوں کا انکشاف کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حالیہ دنوں کے دوران انکی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے –

ابنا: افغانستان کے مغربی صوبہ، ہرات میں واقع "شیندند "فوجی مرکز میں صہیونی جاسوس تعینات ہوئے ہیں – رپورٹ کے مطابق بعض ایسے شواہد ملے ہیں جن کے مطابق کئی صہیونی جاسوس ، نیٹو افواج کی جانب سے "شیندند" فوجی اڈے میں تعینات ہوئے ہیں اور اپنی جاسوسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے –افغانستان کے خبری ذرائع نے اس ملک کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان پر 2001 میں امریکی قبضے کے بعد صہیونی حکومت کی خفیہ سرگرمیوں کا آغاز ہوا اور اب ان سرگرمیوں میں واضح طور پر اضافہ ہورہا ہے –...../169