8 ستمبر 2012 - 19:30

امریکہ بد نام زمانہ بگرام جیل کل کنٹرول کل افغان حکام کے حوالے کردے گا۔

ابنا: امریکہ بد نام زمانہ بگرام جیل کل کنٹرول کل افغان حکام کے حوالے کردے گا۔ امریکی حکام کے مطابق گرفتاریوں اور زیرحراست رکھنے کا اْنکا اختیار برقرار رہے گا۔بگرام جیل میں تین ہزار قیدی سے زائد ہیں جن میں 50 کے قریب غیر ملکی ہیں۔ ان غیر ملکی قیدیوں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ان قیدیوں کا مستقبل کیا ہوگا۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی گرفتاریوں اور زیر حراست رکھنے کا حق برقرار رکھیں گے۔ اس اعلان نے یہ سوالات پیدا کردیئے ہیں کہ آیا جیل کا کنٹرول افغان حکام کے حوالے کرنا محض علامتی اقدام ہے۔ لیکن صدر حامد کرزائی نے اسے افغانستان کی قومی خود مختاری کو تسلیم کرنے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔
.......
/169