ابنا: صہیوني ریاست کے وزير جنگ ايہود باراک نے جمعے کي رات اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ اسرائيلي فوج نے دو ہزار بارہ کي بائيس روزہ جنگ کي طرح ايک بار پھر غزہ پر حملے کا فيصلہ کيا ہے-
غزہ پرصہیوني ریاست کي بائيس روز جنگ کے دوران صہيوني فوجيوں کے وحشيانہ حملوں ميں پندرہ سو فلسطيني شہيد اور پانچ ہزار کے قريب زخمي ہوئے تھے
-صيہوني حکومت کے وزير جنگ نے کہا ہے کہ جب بھي وزير اعظم بن يامين نيتن ياھو کي کابينہ حکم دے ديگي حملہ شروع کرديا جائے گا-
واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز غزہ پر صہیوني ریاست کے توپ خانے سے کي جانے والي بمباري ميں چھے فلسطيني شہيد اور متعدد زخمي ہوگئے تھے-
.....
/169