5 ستمبر 2012 - 19:30

صہیونی ریاست اسلامی جمہوریہ ایران پرحملوں کے لئے امریکہ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

ابنا: صہیونی ریاست کی کابینہ نے بدھ کو ایک بار پھر ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کا جائزہ لیا تھا۔ اس نشست میں صہیونی ریاست کی فوج کی انٹیلجنس کے سربراہ بھی موجودہ تھے۔ سیاسی مبصرین نے صہیونی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کا فوجی اقدام اس کے سیاہ کارناموں میں ایک اور جنگي جرم اور یقینا اسرائيل کی نابودی پر منتج ہوگا۔ صہیونی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کا صیہونی کابینہ کا اجلاس ناکام رہا اور اس میں صرف فوجی انٹیلجنس افسروں کی رپورٹوں کا جائزہ لیا گيا۔یاد رہے ایران پرحملہ کرنے کے سلسلے میں صہیونی حکام کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ صہیونی ریاست کی حزب اختلاف کے سربراہ شائول مو‌فاز نے کہا ہے کہ نیتن یاھو فیصلہ کرنے کی توانائي کھو چکے ہیں اور بار بار ایران کے خلاف جنگ کی بات کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا لیکن دشمن بالخصوص صہیونی ریاست کی ہر دھمکی اور ممکنہ خطرے کا نہایت شدید جواب دے گا۔

.....

/169