4 ستمبر 2012 - 19:30

تازاہ ترین اطلاعات کے مطابق آج صبح کراچی شہر میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جلوس جنازہ سے دو مشکوک افراد کو شیعہ نوجوانوں نے گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق دونوں مشکوک افراد کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن ہیں، دونوں دہشتگردوں کو شیعہ نوجوانوں نے جلوس جنازہ کے دوران گرفتار کیا، اطلاعات کے مطابق دونوں دہشتگرد امام بارگاہ رضویہ سے جلوس جنازہ کے ساتھ تھے جیسے ہی جلوس جنازہ وادی حسین قبرستان پہچا تو شیعہ نوجوانوں نے پکڑ لیا، دہشتگردوں کی شناخت حبیب اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ہونے والے دہشتگرد کراچی کے علاقے بلاک 12 فاروق اعظم کے پیش امام کے بیٹے ہیں، دہشتگردوں نے اطراف کیا کہ جلوس جنازہ کے راستے میں پبلک املاک کو نقصان پہچا کر شیعہ مسلمانوں کو بدنام کرنا چاہتے تھے۔

تمام تفتیش اور موثر پوچھ گچھ کے بعد دونوں دہشتگردوں کو شیعہ نوجوانوں نے قانون کا احترام اور کراچی کہ امن کی خاطر ملیر کینٹ کے ایس ایچ او اشرف کے حوالے کردیا ہے۔ شیعہ نوجوانوں نے اپنے اس عمل سے پر امن شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے اب پولیس کی زمہ داری ہے کہ خود اُن دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں۔ اگر نا کرسکی تو شاید اگلی دفعہ ملت تشیعُ کے بزرگ نوجوانوں کے غصے کے سامنے اپنا فیصلہ بدل دیں۔

.......

/169