ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے عباس نگر امام بارگاہ کے ماتمی سالار اور شیعہ سُنی اتحاد کی چیرمین عمران بخاری اور اُن کے ملازم عباس کو امامیہ کالونی عباس نگر امام بارگاہ میں گُھس کر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والے ماتمی سالار عمران بخاری اور اُن کے ملازم عباس کو میاں منشی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر کے مطابق اب دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مومنین سے دونوں زخمیوں کے لیے دُعائے صحت کی التماس ہے۔
صوبہ پنجاب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔ پورے صوبے میں حکومتی سرپرستی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ صوبے کے وزیر قانون رانا ثنااللہ خود کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے جلسوں میں شریک ہوتے ہیں، اور اُن کے چچازاد اور بھائی ملک کے چیف جسٹس افتخار چوہدری دہشتگردوں کو عدم ثبوت پرآزاد کردیتے ہیں۔ مگر افسوس چیف جسٹس کو یہ بہانہ “عدم ثبوت” شیعہ اسیروں کے وقت یاد نہیں آتا۔
.....
/169