2 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پرتاکید کی ہے۔

ابنا: جہانگير بدر نے آج سنیٹ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں صدر زرداری کے حالیہ دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے مشترکہ اسٹراٹیجک مفادات ہیں اور پاکستان، ایران کو تنہا کرنے کے لئے بیرونی دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے درمیاں تجارتی لین دین کی شرح ایک ارب ڈالر ہے لیکن یہ تعاون دس ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی خوش حالی اور سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑئي ہوئي ہے اور اس ھدف کا حصول بھر پور طرح سے اسٹراٹیجیک تعاون سے ممکن ہے۔

.....

/169