2 ستمبر 2012 - 19:30

برلن… وزیر خارجہ حنا ربانی کھر دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچی ہیں۔اس دوران وہ جرمن وزیر خارجہ گیوڈو ویسٹرویل پاک جرمن تعلقات پر تفصیلی بات چیت کریں گی۔

ابنا: وزیر خارجہ اپنے دورہ جرمنی کے دوران جرمن کونسل برائے خارجہ امور کے اجلاس سے خطاب کریں گی اور پاکستان کے حوالے سے عالمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گی۔ وزیر خارجہ پاک جرمن اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے حوالے سے میپ روڈ پر بھی دستخط کریں گی۔ وہ جرمن اراکین پارلیمنٹ، وزرا اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ وزیر خارجہ جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گی۔ جرمنی یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

.....

/169