1 ستمبر 2012 - 19:30

ترکي کے ہزاروں باشندوں نے عالمي يوم صلح کے موقع پر دارالحکومت انقرہ ميں ريلي نکالي ہے

ابنا: ترکي کے ہزاروں شہريوں نے انقرہ ميں مظاہرہ کرکے شام کے خلاف اپنے ملک کي حکومت کي پاليسيوں کي مذمت کي –
عالمي يوم صلح کي مناسبت سے نکالي جانے والي اس ريلي ميں ترکي کے ہزاروں شہريوں نے ايسے پلي کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا شام کے خلاف ہر قسم کي جنگ يا فوجي مداخلت قابل مذمت ہے –
مظاہرين کا کہنا ہے کہ ترکي کے اندر اور باہر وہ ہر طرح کے امن کي حمايت کرتے ہيں - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ الانتقاد نيوز ويب سائٹ نے بھي خبردي ہے کہ ترکي بيشتر شہروں ميں بھي ايسے ہي مظاہرے ہوئے ہيں جن ميں سب سے بڑا مظاہرہ استنبول شہر ميں ہوا ان مظاہروں کے دوران بہت سے مظاہرين حتي شام کے صدر بشار اسد کي بھي تصويریں اٹھائے ہوئے تھے –
شام کی سرحد کےقريب واقع ترکي کے شہر انطاکيہ کے بھي باشندوں نے ايک وسيع مظاہرہ کرکے اپنے ملک کي جانب سے شام کے خلاف ہر طرح کے حملے کي مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے ايک بار پھر اپنا يہ مطالبہ دوہرايا کہ ترکي کي سرحدوں پر مسلح عناصر کے لئے قائم کئےگئے کيمپوں کو بند کيا جائے اور ترکي کے اندر سے شام کے اندر ان عناصر کو بھيجنے کا سلسلہ فوري طور پر روکا جائے –

.....

/169