29 اگست 2012 - 19:30

اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے کوئٹہ شہر میں ایڈیشنل سیشن جج زولفقار نقوی شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے عسکری ونگ لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ ایڈیشنل جج زولفقار نقوی کو کوئٹہ شہر کے علاقے جی، او، آر میں نشانہ بنایا، گاڑی نمبر QAP-9015 میں سوار ایڈیشنل سیشن جج زولفقار نقوی کو کلاشنکوف کی گولیوں سے اندھادھند نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج زولفقار نقوی ڈرائیور اور گن مین سمیت موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ البتہ حملہ آور اپنے اباواجداد کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، آخری اطلاعات کے مطابق تمام شہیدوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی جاری ہے۔

کوئٹہ شہیر میں روزانہ شیعہ مسلمانوں کو فرقے کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے مگر تعجب ہے کہ سکیورٹی ادارے آج تک خاموش تماشائی نظر آتے ہیں، شیعہ مسلمانوں کے خون کی چھینٹے بان کی مون تک تو پہچی مگر اپنے ہی ملک عدلیہ اس خون کو دیکھنے سے قاصر رہی، جمہوری حکومت کے تمام تر وعدے بھی مُحض وعدے ہی رہے افسوس کے وہ وعدے حقیقت سے ہمکنار نا ہوسکے۔ حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر ملت تشیعُ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جو کسی بڑی تبدیلی یا تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ ریاستی اداروں کی دہشتگردوں کو سرپرستی کسی صورت بھی ملک کے مفاد میں نہیں.

.......

/169