اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وہابی سلفیوں کے ہاتھوں لیبیائی عوام کے نزدیک قابل احترامات مقامات ـ خاص طور پر امام حسن مجتیی علیہ السلام کے پوتے حضرت حضرت عبدالسلام الاسمر کی بارگاہ ـ کے انہدام نے دنیا کے تمام مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ مصر کے مفتی عام "ڈاکٹر علی جمعہ" نے نہایت شدید لب و لہجے ميں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو دوران جاہلیت کے جاہلانہ اقدامات سے تشبیہ دی اور کہا: سلفی، اس زمانے کے خوارج اور جہنم کے کتے ہیں جو بیوت خداوندی اور مسلمانوں کے مقدسات کو منہدم کرکے مذہبی فتنوں اور خانہ جنگیوں کو ہوا دے رہے ہیں۔اس بیان میں آیا ہے: "وہ اسلامی تہذیب و تمدن کو منہدم کرکے لیبیا کے عوام کو مذہبی فتنوں اور خانہ جنگی میں الجھانا چاہتے ہیں۔مصر کے مفتی اعظم نے لیبیا کے حالیہ واقعے کو جاہلیت کے تشدد آمیز اقدامات سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا: ہر مسلمان کو اپنے کلام اور عمل سے اس قسم کے اقدامات کے سامنے قیام کرنا چاہئے اور لیبیا کے حکام کو ان اقدامات پر رد عمل ظاہر کرنا چاہئے۔علی جمعہ نے وہابیوں کی اس حرکت کو مجرمانہ حرکت قرار دیتے ہوئے لیبیائی حکام سے مطالبہ کیا کہ "مجرمین پر اسلام کے خلاف اقدام کرنے والے محاربین کی حد جاری کریں کیونکہ وہ گمراہی اور مسلمانوں کی تکفیر کے مبلغین ہیں جنہوں نے اپنی زبان سے مذہبی فتنوں کی آگ بھڑکا دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ وہابیوں نے یوم انہدام کے بقیع کے موقع پر ـ جبکہ مسلمانان عالم وہابی حکومت کے ہاتھوں اپنے مقدسات کی ویرانی کا سوگ منا رہے تھے وہابیوں نے ہی شمالی افریقہ کے معروف ترین امام زادہ اور محبین محمد و آل محمد (ص) کے عظیم ترین اجتماعات کے مقام کو بلڈوزروں کے ذریعے منہدم کیا۔وہابیوں نے اسی اقدام پر اکتفا نہيں کیا بلکہ نبش قبر کا قبیح عمل بھی انجام دیا اور جسد مبارک کی توہین کی۔لیبیا کے عوام حکومت پر الزآم لگا رہے ہیں کہ اس نے وہابیوں کو من مانیاں کرنے اور تخریب و انہدام اور توہین و بے حرمتی کا سلسلہ جاری رکھنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
لنکس:
یوم انہدام بقیع کے موقع پر؛شمالی افریقہ میں فرزند امام حسن (ع) کا مزار منہدم، 30 شہید 212 زخمی/ باتصویرمفتی مصر کے پرانے خطابات و فتوے:مصر کے مفتی اعظم: مقام حسینی (ع) کی بےحرمتی کرنے والا ہاتھ کاٹ ڈالیں گے / لنکس
مفتي اعظم مصر: شیعہ مذھب کی پیروی جائز ہے مفتی اعظم مصر:سلفیت اسلام کی نسبت لبرلزم سے زیادہ قریب ہےمفتی اعظم مصر: حسینی مشہد کو نقصان پہنچانے والوں کو ہلاک کردومفتی دیار مصر ڈاکٹر علی جمعہ:اہل بیت نبی (ص) کی زیارت اللہ کی قربت کے لئے انجام پانے والے اعمال میں سب سے اہم ہے

۔۔۔۔۔۔۔/110
ٹیکسٹ لنک:
مفتي مصر : السلفيون هم خوارج العصر و كلاب جهنم
ویڈیو لنک:
مفتي مصر: السلفيون هم خوارج العصر و كلاب جهنم (السلفيين كلاب النار )