24 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے علاقے شمالي وزيرستان کے علاقے شوال ميں جاسوس طياروں کے تين مختلف حملوں ميں 16افراد ہلاک اور 14زخمي ہوگئے ہيں.

ابنا: شوال کے علاقہ درئي نشتر ميں ايک گھر ميں جاسوس طيارے سے 2ميزائل فائر کيے گئے جس ميں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہيں. علاقہ داندا درہ اور مکي غر ميں بھي جاسوس طياروں سے 2،2 ميزائل فائر کيے گئے.داندا درہ ميں 6 افراد اور مکي غر ميں 5 افراد ہلاک اور 14 زخمي ہوئے ہيں. جاسوس طياروں کے حملے ميں زخمي افراد کو قريبي اسپتالوں ميں منتقل کردياگيا ہے.
 
.......

/169