23 اگست 2012 - 19:30

عنقرہ ميں عوام نے مظاہرہ کرکے ، شام کے بارے ميں ترک حکومت کي پاليسيوں کي مخالفت کا اعلان کيا ہے -

ابنا: ترکي کے عوام کي بڑي تعداد نے جمعرات کي رات  شہر عنقرہ کي سڑکوں پر حکومت کے خلاف احتجاجي جلوس نکالا اور شام کے خلاف عنقرہ حکومت کے موقف کي مذمت کي –

ترک عوام نے حکومت سے مطالبہ کيا کہ شام ميں مداخلت بند کي جائے –

عوام نے مطالبہ کيا کہ حکومت شام کے امور ميں مداخلت اور وہاں بد امني کو ہوا دينے کے بجائے ، ملک کے داخلي مسائل پر توجہ دے اور عوام کي مشکلات دور کرے –
مظاہرين نے سرحدوں پر بد امني اور پي کے کے، کے حملوں ميں شدت کا ذمہ دار حکومت کو قرار ديا –

قابل ذکر ہے کہ ترکي کي حکومت شام کے تعلق سے سعودي عرب، قطر اور خطے کي بعض ديگر عرب حکومتوں کے ساتھ مل کے ، امريکي ايجنڈے پر عمل کررہي ہے اور اس نے شام کے مسلح باغيوں کے لئے اپنے سرحدي علاقوں ميں کيمپ قائم کررکھے ہيں جہاں دمشق حکومت کے مخالفين کو جنگ کي ٹريننگ دي جاتي ہے اور انہيں اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کيا جاتا ہے –
.......

/169