ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں طلبہ دارالحکومت سنٹياگو ميں مئير کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے تعليمي بحٹ ميں اضافے اور مفت تعليمی سہولتيں فراہم کرنے کا مطالبہ کيا-پوليس نے مظاہرے ميں شريک طلبہ کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگيس کا استعمال کيا جبکہ مظاہرين نے پوليس پر پتھراؤ کيا-چلي ميں موجودہ تعليمي نظام ملک کے سابق ڈکٹيٹر آگوسٹو پينے شے کے دور سے چلا آ رہا ہے اور دنيا کا مہنگا ترين اور غير مساوي تعليمي سسٹم شمار ہوتا ہے-مظاہرين ملک ميں يکساں نظام تعليم رائج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہيں-.......
/169