ابنا: اقوام متحدہ کے انساني حقوق کے ہائي کمشنر کے جاري کردہ بيان ميں جنوبي ڈکوٹا کے اصلي باشندوں کي اراضي کي نيلامي کے فيصلے پر تشويش ظاہر کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اس علاقے کے مقامي باشندوں کے ورثے کو محفوظ رکھے جانے کي ضرورت ہے-
اقوم متحدہ کے ہائي کمشنر برائے انساني حقوق نے حکومت امريکہ سے يہ بھي مطالبہ کيا ہے کہ وہ جنوبي ڈکوٹا کے اراضي فروخت کرنے کے معاملے ميں ريڈ انڈينوں کے حقوق کا پورا پورا خيال رکھے اور ان کے مذہبي جذبات کو ٹھيس پہنچانے اور ثقافتي ورثے کي تباہي سے گريز کرے-
واضح رہے کہ حکومت امريکہ نے رياست ڈکوٹا ميں واقع ايک بڑي زمين کو جس ميں ريڈ انڈينوں کے مقدس مقامات بھي قائم ہيں، نيلام کرنے کا فيصلہ کيا ہے- حکومت امريکہ اس سے قبل بھي سرزمين امريکہ کے اصل باشندوں کے حقوق پامال اور ان پر ظلم کے پہاڑ توڑتي رہي ہے-.......
/169