21 اگست 2012 - 19:30

افغانستان میں مزید 9 امریکی فوجی طالبان کے حملوں میں ہلاک ہوگئے-

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاهد نے آج دعوی کیا کہ وردک صوبے کے "چک "ضلع میں گزشتہ روز ہونیوالی 12 گھنٹوں کی لڑائی کے دوران طالبان جنگجوؤں نے امریکیوں کے چار ٹینک کو تباہ کیا-

ذبیح ا۔۔۔ مجاهد نے کہا کہ ان چار ٹینکوں کے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 9 امریکی فوجی ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے –

طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ کل رات لوگر صوبے کے "برکی برک" ضلع میں طالبان نے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا – اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے -.....

/169