21 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں بحران کا اصل ذمہ دار امریکی حکومت ہے –

ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ "علاءالدین بروجردی" نے  پارلیمنٹ کی خبررساں ادارے کو بتایا کہ عراق اور مصر میں امریکی اثر ورسوخ کے خاتمے اورخطے میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد  امریکہ علاقے پر اپنا تسلط جاری رکھنے کی غرض سے شام میں بحران پیدا کرنے اور اس ملک کے نظام حکومت میں تبدیلی کے درپے ہے –

بروجردی نے مزید کہا کہ امریکہ نے اس سلسلے میں یورپ اور صہیونی ریاست کی مدد اور بعض عرب ممالک کو اکسانے کے ذریعہ  کوشش کی ہے کہ جلد ازجلد شام کے نظام حکومت کو تبدیل کی جائے تاہم اسے ابتک کامیابی نہیں ملی ہے –

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے شام میں اغوا ہونیوالے 48 ایرانی زائرین کے بارے میں کہا کہ دمشق میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ وہ سب صحیح سلامت ہیں اور انکی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں -
.......

/169