16 اگست 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ نے دنیا کے بعض ممالک کے خلاف مغرب کی جانب سے یکطرفہ پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ ، یکطرفہ پابندیوں کے ذریعے دنیا میں کسی مسئلے کا حل نہیں کرسکتے.

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ خود یورپ نے بھی کئی مرتبہ اعتراف کیا ہے کہ دنیا کے ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور اس سے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکا ہے –سرگئی لاوروف نے مزید کہا ہے کہ امریکہ ،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے غیر ممالک پر پابندیاں عائد کرنے میں مشہور ہوچکاہے اور اب یورپ بھی اسی غلطی کا شکار ہوا ہے - 

.......

/169