ابنا: آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے ایک پیغام میں ملت ایران سے سترہ اگست کو عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس دن صیہونی حکومت رائے عامہ کا دباؤ محسوس کرتی ہے اور وہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی عالمی یوم القدس کے جلوسوں کی روک تھام کے لۓ مختلف حربے استعمال کرتی ہے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے ایک اہم مسئلے کا ربط رمضان المبارک کے ساتھ ملانے اور یوم القدس کے جلوس سے متعلق بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی سیاسی تدبیر وقت گزرنےکے ساتھ ساتھ اقوام کی بیداری میں بدل چکی ہے۔
.......
/169