ابنا: مدینہ ایرپورٹ پر اس مقدس شہر کے گورنر اور دیگر ا علی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جناب احمدی نژاد سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔ ڈاکٹر احمدی نژاد کا دورہ مکہ معظمہ اس وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی تعاون تنظیم کا ایک فعال رکن ہے اور ایران نے اپنے اس دورہ کا مقصد عالم اسلام میں اتحاد و بھائي چارے کو استحکام پہنچانا اور بھرپور طرح سے عالم اسلام کے مسائل کا جائزۂ لینا نیز عالم اسلام کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانا قرار دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم میں ستاون ممالک رکن ہیں جو جغرافیائي لحاظ سے ایشیاء اور افریقہ میں تقسیم ہیں۔
.......
/169