12 اگست 2012 - 19:30

مصر کے منتخب صدر محمد مرسي نے انقلابي اقدام کرتے ہوئے وزير دفاع محمد حسين طنطاني اور فوج کے سربراہ سامي عنان کو معزول کر ديا ہےـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق محمد مرسي نے يہ جرئتمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے عبد الفتاح السيسي کو وزير دفاع اور مسلح فورسز کا کمانڈر انچيف اور صدقي صبحي کو مسلح فورسز کے مشترکہ کمان کا سربراہ منصوب کيا ہےـ
 صدر مرسي نے محمود مکي کو اپنا نائب قرار ديا ہے اسي طرح انہوں نے محمد العصار کو نائب وزيردفاع منصوب کيا ہےـ انہوں نے عبوري ايڈيشنل آئين کو بھي کالعدم قراردے ديا جس سے صدر کے اختيارات محدود ہو گئے تھےـ
صدر مرسي کے فيصلے پر پورے ملک ميں جوش و خروش کي لہر دوڑ گئي ہے اور ان کے فيصلے کي حمايت ميں قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر بہت بڑي تعداد ميں عوام نے اجتماع کيا ہےـ

.......

/169