12 اگست 2012 - 19:30

مانسہرہ جيل پر گذشتہ رات نامعلوم افرادکي فائرنگ کے بعد قريبي علاقوں ميں سر چ آپريشن جاري ہے اورسيکورٹي بڑھادي گئي ہے.

ابنا: ڈي ايس پي ہيڈ کوارٹرمحمد اعجاز کے مطابق گذشتہ رات فائرنگ کے واقعے کے بعد جيل اوراس کے اردگرد سيکورٹي بڑھادي گئي ہے. فائرنگ کے بعد علاقے ميں سرچ آپريشن جاري ہے تاہم اب تک کوئي گرفتاري عمل ميں نہيں آسکي ہے.انہوں نے بتايا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے رات ايک بجے کے قريب جيل کے عقبي ٹاورپرفائرنگ کي تھي.عملے کي جوابي فائرنگ سے حملہ آورفرارہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ دوکلوميٹرکے فاصلے سے فائرنگ کرنا صرف خوف وہراس پھيلانے کي کوشش ہوسکتي ہے.

.......

/169