11 اگست 2012 - 19:30

سعودی عرب میں الشرق نامی انسانی حقوق کی تنظیم نے بزرگ عالم دین اور انسانی حقوق کے کارکن شیخ توفیق العامر پر آل سعود کی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی مذمت کی ہے۔

ابنا: انسانی حقوق کی اس تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے آل سعود کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ توفیق العامر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ الشرق انسانی حقوق تنظیم نے سعودی عرب کے انسانی حقوق کےکارکنوں سے اپیل کی ہے کہ سعودی حکام پر دباؤ ڈالیں تا کہ اس حکومت کو شیعہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی سے روکا جاسکے۔ سعودی کارندوں نے شیخ توفیق العامر کو صوبہ احساء کے شہر ھفوف میں گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے گھر جارہے تھے۔ آخری بار شيح توفیق العامر کی گرفتاری کے بعد سعودی عرب کے ایک سو علماء نیز ہیومن رائٹس واچ نے ایک خط بھیج کر ان کی رہائي کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد شیخ العامر کو آٹھ مارچ کو رہا کیا گيا تھا۔ یاد رہے سعودی عرب کی حکومت نے ایک اور بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد قطیف میں عوام بڑے پیمانے پر مظاہرے کررہے ہیں۔

.......

/169