ابنا: حماس کے ليڈر اسماعيل ہنيہ کا کہنا ہے کہ غزہ کا کوئي بھي شہري گذشتہ اتوار کو سيناء ميں مصري فوجيوں پر حملے ميں ملوث نہيں ہے۔ جبکہ مصر کے ايک کثيرالاشاعت اخبار “الاھرام” نے ذرائع کے حوالے سے بتايا ہے کہ اب تک کي تحقيقات ميں جو بات سامنے آئي ہے اس کے مطابق سيناء ميں فوجيوں پر دہشت گردانہ حملے کي منصوبہ بندي سميت کارروائي کے تمام مراحل سيناء کے اندر ہي طے کيے گئے ہیں اور یہ حملہ سيناء کے اندر موجود دہشت گردوں کي کارروائي تھي. اخبار کے مطابق سيناء ميں موجود کئي اہم شخصيات بھي مصري فوجيوں کے قتل ميں معاونت کرتي رہي ہيں۔
.......
/169