10 اگست 2012 - 19:30

وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کا اعتراف کیا ہے.

ابنا: فرانس پریس کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے ترجمان "جےکارنی" نے کل جمعہ کے روز صہیونی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  اپنے اس موقف پر تاکیدکرتا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے درپے نہیں ہے.

"جےکارنی" نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کے درمیان اختلاف کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس اختلاف میں اس وقت شدت آگئی کہ جب صہیونی ذرائع نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پرصہیونی فضائیہ کی جانب سے عنقریب حملہ کرنے کی خبر دے دی.

امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے بے بنیاد الزامات لگا کر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں حالانکہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی جانب سے کسی بھی انحراف کی رپورٹ نہیں دی گئی ہے –اسلامی جمہوریہ ایران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  کہ آئی اے ای اے کے رکن ملک کی حیثیت سے اسے پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیئے -

.......

/169