ابنا: ابراہیم الفنی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ عرب لیگ نے آج تک ملت فلسطین اور فلسطینی کاز کے لئے ایک بھی مفید قدم نہیں اٹھایا ہے اور عرب لیگ صہیونی ریاست اور امریکہ کی آلہ کار ہے۔الفنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار میٹ رامنی نے اپنے حالیہ دورہ مقبوضہ فلسطین میں قدس شریف کو صہیونی ریاست کا دائمی دارالحکومت قراردیا ہے لیکن عرب ملکوں نے اس پر کسی طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ الفنی نے کہا کہ انتھا پسند صہیونی گروہ مسجد الاقصی کو مسمار کرکے اس کی جگہ پر خيالی ہیکل سلیمان تعمیر کرنا چاہتے ہیں لیکن کس قدر افسوس کی بات ہےکہ مسلمانوں نے اپنے قبلہ اول کو بچانے کے لئے کوئي موثر قدم نہیں اٹھایا ہے۔
.......
/169