9 اگست 2012 - 19:30

کراچي ميں ايم اے جناح روڈ پر واقع سندھ سروسز اسپتال کے نيورو سرجري وارڈ ميں آگ لگنے سے مريضوں کو دشواري کا سامنا کرنا پڑا، فائر بريگيڈ کي گاڑيوں نے بروقت کارروائي کرکے آگ پر قابو پاليا.

ابنا: فائر بريگيڈ ذرائع کے مطابق آگ اسپتال کے وارڈ کے پينل ميں شارٹ سرکٹ کے باعث لگي جس کے باعث دھواں اٹھا اور ديکھتے ہي ديکھتے وارڈ ميں پھيل گيا، جس سے مريضوں کو شديد مشکلات کا سامنا کر نا پڑا. فائر بريگيڈ کي بروقت کارروائي کے باعث کوئي بڑا واقعہ رونما نہيں ہوا، مريضوں کو بحفاظت دوسرے وارڈ ميں منتقل کر ديا گيا.

.......

/169