7 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے علاقے بلوچستان کے علاقے تربت میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر ایک بم حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے علاقے بلوچستان کے علاقے تربت میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر ایک بم حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ تربت کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے ان اہلکاروں کو تربت میں ذکری فرقے کے سالانہ میلے کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کوئٹہ سے بلایا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام اہلکار مقامی تھے جن کا تعلق تربت اور پنجگور سے تھا۔ فوری طور پر واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

.......

/169