6 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہونیوالےبم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے.

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے پولیس ذرائع نے آج اعلان کیا کہ کابل کے پغمان علاقے میں ایک سرکاری مینی بس  پر ريموٹ کنٹرول بم حملے ميں 8 افراد ہلاک ہوگئے –کابل کے پوليس چيف جنرل ايوب سالنگی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ آج صبح پانچ بجے ہوا – پوليس کے مطابق حملے ميں ہلاک ہونے والے تمام مرد ہيں اوربس پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرليا گيا ہے-افغانستان میں ایک لاکھ 30ہزار غیرملکی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود اس ملک میں بدستور بدامنی اور دہشتگردانہ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے –آخری اعداد وشمار کے مطابق 2011 کی بہ نسبت رواں سال میں طالبان کےحملوں میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے.

.......

/169