5 اگست 2012 - 19:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے شمال مشرقي علاقے کے شہر جزيرہ سترہ اور کرانہ نامي گاؤں ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں کو حملوں کا نشانہ بنايا ہے-

ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق بحريني عوام نے آج پير کے روز ايک بار پھر سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے اور شاہي حکومت کے خاتمے اور تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کامطالبہ کيا-سياسي کارکنوں کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سترہ اور کرانہ کے علاقے سے کم از کم تيس مظاہرين کو گرفتار کرليا ہے-سعودي عرب کي حمايت يافتہ بحريني حکومت کي جانب سے انقلابيوں کے خلاف کريک ڈاؤن کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے اور لوگ عوام کي منتخب کردہ حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-بحرين ميں جاري انقلابي تحريک کے دوران درجنوں افراد شہيد ہوچکے ہیں جبکہ سيکڑوں افراد کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے-بحرين کے عوام ملک کے بادشاہ حمد بن عيسي کو مظاہرين کے قتل عام کا اصل ذمہ قرار دے رہے ہيں- ......./169