ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے گزشتہ روز القدس کمیٹی کے اجلاس میں تاکید کی : قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صہیونی واستعماری قوتوں نے سر زمین فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اول (بیت المقدس) پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے اضافہ کیا: فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے روز مرہ کے مظالم کسی سے پوشیدہ نہیں ۔
انہوں نے القدس کمیٹی پرزور دیتے ہوئے کہ وہ اس سلسلے میں عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لائے اور جمعة الوداع کے موقع پراس کا بھر پور مظاہرہ کیا جائے کہا: مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی دادرسی ہر مسلمان پر فریضہ ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے مزید کہا: بیت المقدس کوصہیونی واسرائیلی طاقتوں سے آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے حق کی رسائی تک ھم صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔
.......
/169