4 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –

ابنا: اسلام آباد ...اطلاعات کے مطابق اس موقع پر مظاہرین نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے پس پشت سامراجی اور صہیونی قوتوں کو ملوث قرار دیتے ہوئے امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے لگائے –احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر اور رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ امریکہ نے پورے دنیا میں دہشتگردی کی لہر پیدا کررکھی ہے اور ہر جگہ مسلمانوں کی نسل کشی کےلئے سازشیں کر رہا ہے –انہوں نے کہا کہ میانمار مین مذہبی فسادات نہیں ہیں بلکہ وہاں امریکی اکسانے  پر میانمار کی حکومت مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے –میاں محمد اسلم نے کہا کہ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی پامالی کا علمبردار ہے اسے جہاں اپنا مفاد نظر آتا ہے اس کے لئے وہ ہر قسم کی بربریت سے کام لیتا ہے –انہوں نے مسلم ممالک کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران بھی اس موضوع پر اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں اور انہیں امریکی سازشیں نظر نہیں آتی ہیں -

.......

/169