4 اگست 2012 - 19:30

پاکستانی سینٹ کےچیئرمین سیدنیرحسین بخاری نےکہاکہ پاکستان اورایران عالمی اورعلاقائی مسائل پر مشترکہ موقف کےحامل ہيں اورعالمی اداروں میں قریبی تعاون رکھتےہيں۔

ابنا:  سیدنیرحسین بخاری نےآج ایران کی پارلیمنٹ کےکھلےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ پاکستان ایران کےساتھ اپنےبرادرانہ تعلقات کواہمیت کی نگاہ سےدیکھتاہے۔نیر بخاری نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ ایران اورپاکستان کےتعلقات کی بازگشت ، مشترکہ ایمان ، ثقافتی نزدیکی اور صدیوں سال پرانی روایات کی جانب ہوتی ہے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کااصول برابری، دوسرےملکوں کےداخلی امور میں عدم مداخلت ارضی سالمیت اوراقتداراعلی کےاحترام اورتنازعات کےپرامن حل پر تاکیدپرمبنی ہے۔پاکستانی سینٹ کےچیئرمین نے کہاکہ اسلام آباد کاخیال ہے کہ موجودہ دنیا میں چندجانبہ مسائل کو چندجانبہ اداروں اورتنظیموں میں فعال مشارکت کےذریعےحل کیاجاسکتاہے۔نیرحسین بخاری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ ایران اورپاکستان دہشتگردی کاشکار ہيں کہاکہ تہران اوراسلام آباد اس منحوس وجود کےخلاف جدوجہد کرتےہوئے اسےجڑسےاکھاڑپھینکنےاور ہرطرح کی دہشتگردی کی مخالفت کاعزم رکھتےہيں۔

.......

/169