4 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے وزیر خارجہ کے ساتھ شام کے حالات اور شام میں ایرانی زائرین کی بس کے اغوا کے سلسلے میں ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے ساتھ شام کے حالات اور شام میں ایرانی زائرین کی بس کے اغوا کے سلسلے میں ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ترک حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایرانی زائرین کی بازیابی کے لئے اپنی تمام کوششیں بروی کار لائے۔ ترک وزیر خارجہ نے بھی اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

.......

/169