ابنا: البشیر ویب سائٹ کے مطابق بان کی مون نے کہا ہے کہ اسرائيل کی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جاتا ہے ، انہیں زد و کوب کیا جاتا ہے اور ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ اور بھی کئي طرح سے ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ انہوں نے صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ رویے کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ صہیونی ریاست نے اب تک فلسطینیون کے پچيس ہزار گھر تباہ کردئے ہیں اور چودہ ہزار فلسطینیوں کا ریزیڈنس لائسنس باطل کردیا ہے۔ صہیونی جیلوں میں اس وقت پانچ ہزار فلسطینی قیدی ہیں جو نہایت ہی افسوس ناک حالات میں زندگي گزار رہے ہیں۔
.......
/169