ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل یوکے بنسال نے سامبا سیکٹر میں برآمد ہونے والی سرنگ کے معائنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کی طرف سے عسکریت پسندوں کو دراندازی میں مدد فراہم کرنے کیلئے سرنگ کی تعمیر جیسے اقدامات دونوں ملکوں کے درمیان بحالی اعتماد کے اقدامات کیلئے اچھے نہیں ہیں، یہ واقعہ دونوں ملکوں کے درمیان فضا کو خراب کرسکتا ہے۔ادھر پاکستانی رینجرز نے سرنگ کے حوالے سے ہندوستانی الزام کی تردید کی ہے -پاکستان رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ سامبا سیکٹر میں پاک- ہند سرحد پر سرنگ کے بارے میں بی ایس ایف کا دعویٰ بے بنیاد ہے ، سامبا سیکٹر میں پاکستانی علاقے سے کوئی سرنگ ہندوستان کی طرف نہیں جاتی، مقامی لوگوں کے تعاون سے پورے علاقے میں سرنگ کا پتا چلانے کی کوشش کی مگرکوئی ثبوت نہیں- ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوستانی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے یہ پروپیگنڈہ کیا ہے۔
.......
/169