3 اگست 2012 - 19:30

شام کے خلاف عربوں کی قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے شام کے معاملات میں مداخلت قراردکا ہے قرارداد کا مسودہ سعودی عرب کے نمائندے نے پیش کیا تھا۔

ابنا: کیوبا اور ونزوئلا نے شام کے خلاف عربوں کی قرارداد کی  شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے شام کے معاملات میں مداخلت قراردا ہے قرارداد کا مسودہ سعودی عرب کے نمائندے نے پیش کیا تھا۔ ونزوئلا کے نمائندے نے سعودی عرب کےمسودے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اپنی قومی سلامتی اور اپنے شہریوں کی حفاظت کا بھر پور حق حاصل ہے اس نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ، کیوبا کے نمائندے نے بھی شام کے خلاف قرارداد کے مسودے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  اس مسودے سے شام کے بحران کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔

.......

/169