1 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی ریاست کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں مغرب کے دوہرے رویے پر تنقید کی.

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے امور میں چینی وزارت خارجہ کے سکرٹری سے ملاقات میں  انسانی حقوق ،ڈیموکریسی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور جوہری سرگرمیوں کے موضوعات میں مغرب کے دوہرے رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان  پہلے ممالک  میں سے رہا ہے جنہوں نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور ابتک بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے.

انہوں نے شام کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے مخالفین کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں.

.......

/169