1 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے اہم شہر پونہ میں یکے بعد دیگرے ہونیوالے چاربم دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے.

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق یہ تمام دھماکے کل شام 7:28سے 8:15 کے  درمیان ہوگئے – رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ دھماکے کم شدت کے تھے تاہم آگے کسی بڑے حملوں کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں – ان دھماکوں سے پورے ہندوستان میں سنسنی پھیل گئی اور ملک بھر میں الرٹ جاری کردی گئی جبکہ حساس مقامات اور ایئرپورٹوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی - ہندوستان کے وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے نے کہا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم پونہ روانہ کردی گئی ہے –پونہ اس قبل 2010میں دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بن چکا ہے -

.......

/169